ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 272 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 272

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۲ جلد اول آسمان پر اس کی مخالفت کا ارادہ ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کے منشا کے موافق لوگوں کے دل سخت ہو جاتے ہیں مگر جونہی وہ توبہ واستغفار کے ساتھ خدا کے آستانہ پر گر کر پناہ لیتا ہے تو اندر ہی اندر ایک رحم پیدا ہو جاتا ہے اور کسی کو پتا بھی نہیں لگتا کہ اس کی محبت کا بیج لوگوں کے دلوں میں بود یا جاتا ہے۔ غرض تو بہ واستغفار کا ایسا مجرب نسخہ ہے کہ خطا نہیں جاتا۔ کے ۲۱ را پریل ۱۸۹۹ء (قبل مغرب ) مسیح موعود کا کارنامه کسر صلیب یہ کتاب کے جو لکھی گئی ہے، جب شائع ہوگی تو ان لوگوں کو بھی پتا لگ جاوے گا جو بار بار اعتراض کرتے ہیں کہ آکر کیا بنایا ؟ میں حیران ہو جاتا ہوں جب اس قسم کے اعتراض سنتا ہوں ۔ کیا پھونک مار کر کچھ بنا دیا جاتا ؟ بھلا یہ تو بتلائیں کہ نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو برس دعوت کی ان کے اعتقاد کے موافق کیا بنایا ؟ مگر یہ لوگ دیکھیں گے اور خدا تعالٰی نمایاں طور پر دکھا دے گا کہ کیا بنایا ہے ۔ کاش یہ لوگ موجودہ حالت وقت پر غور کرتے ۔ صدی میں سے سولہ سال گزر گئے ۔ ظلمت انتہا تک پہنچ گئی اور کوئی نہ آیا جو اصلاح کرتا ۔ یہ لوگ ذرا بھی انصاف نہیں کرتے ۔ مجھ پر اعتراض کرتے کرتے خدا پر اعتراض جا کرتے ہیں۔ کیونکہ میں نے تو آکر کچھ بنایا نہیں اور خدا نے بنانے والا بھیجا نہیں بلکہ باوجود اس کے کہ اور ضرورتیں اگر چھوڑ بھی دی جاویں تو ان ناعاقبت اندیش معترضوں کے موافق ایک گمراہ کرنے والا بھی آگیا اور پھر بھی وہ اصل مہدی نہ آیا اور نہ خدا نے اسے بھیجا۔ چودھویں صدی کو مبارک سمجھتے تھے پر کیا خاک مبارک نکلی جب کہ ایک دجال آ گیا !!! صدیق حسن اور عبد الحی جو دعویٰ کرنے والے تھے وہ صدی کے سر پر ہی فوت ہو گئے ورنہ شاید وہی ان لوگوں کا سہارا ہوتے لیکن خدا نے اپنے فضل سے دکھا دیا کہ یہ کام ان کا نہ تھا بلکہ کسی اور کا۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحه ۴، ۵ ے مسیح ہندوستان میں (مرتب)