ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 271

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۱ جلد اول کے فرمودہ پر عمل کرنے کو طیار ہو جاؤ۔ بہتری اسی میں ہے ورنہ اختیار ہے۔ ہمارا کام صرف نصیحت کرنا ہے۔ میں یہ بھی اپنی جماعت کو نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ وہ عربی عربی اور انگریزی سیکھنے کی تلقین سیکھیں کیونکہ عربی کی تعلیم کے بدوں قرآن کریم کا مزا نہیں آتا پس ترجمہ پڑھنے کے لئے جو ضروری ہے مناسب ہے کہ تھوڑا تھوڑا عربی زبان کو سیکھنے کی کوشش کریں ۔ آج کل تو آسان آسان طریق عربی پڑھنے کے نکل آئے ہیں۔ قرآن شریف کا پڑھنا جبکہ ہر مسلمان کا فرض ہے پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش نہ کی جاوے اور ساری عمر انگریزی اور دوسری زبانوں کے حاصل کرنے میں کھو دی جاوے۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھو که چونکه استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے قو می گورنمنٹ کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔ پس ضروری ہوا کہ اپنے مطالب و اغراض کو حکام کے پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھو تا کہ تم گورنمنٹ کو فائدہ اور مدد پہنچا سکو۔ فونوگراف پھر مرزبانوں کے تذکرے پر فرمایا۔ فونوگراف کیا ہے؟ گو یا مطبع ناطق ہے۔ کوئی تکلیف نہیں پہنچتی جب تک آسمان پر فتوی نہ ہو اگر چہ تکالیف تکلیف کی دو حیثیتیں تو تو پیغمبروں کو بھی پہنچتی ہیں مگر وہ از راہ محبت کے ہوتی ہیں اور ان میں ایک قسم کی تعلیم مخفی ہوتی ہے جو ان مشکلات میں انبیاء علیہم السلام کا پاک گروہ اپنے طرز عمل اور چال چلن سے دیتا ہے اور بعض لوگوں پر دکھ کی مار ہوتی ہے اور وہ ان کی اپنی ہی کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة (الزلزال : (۹) پس آدمی کو لازم ہے کہ تو بہ واستغفار میں لگا ر ہے اور دیکھتا رہے کہ ایسا نہ ہو بداعمالیاں حد سے گزر جاویں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں۔ تو به و استغفار جب خدا تعالی کی پرفضل کے ساتھ آگاہ کرتا ہے تو ا طور پر دلوں میں اس کی محبت کا القا کر دیتا ہے لیکن جس وقت انسان کا شر حد سے گزر جاتا ہے اس وقت