ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 248 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 248

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۸ جلد اول کم دخل دیتے ہیں اور باب مُفَاعَلَهُ، انْفِعَال، اسْتِفْعَال وغیرہ کو اس قدر کثرت سے استعمال کرتے ہیں کہ عقل حیران ہوتی ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ فهمیدن وغیرہ قدیم زمانے میں استعمال کرتے تھے۔ آج کل بہت کم استعمال رہ گیا۔ مولانا عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ آج کل تو مفاہمہ تفہیم وغیرہ ہی بولتے ہیں۔ عربی زبان کی وسعت اور اسلام کی تائید اس کے بعداس سلسلے میں حضرت نے فرمایا کہ عربی زبان بہت وسیع ہے اور ہر ایک قسم کی اصطلاحیں اس میں موجود ہیں اور تصنیفات اس قدر کثرت سے ہو رہی ہیں کہ جن کا علم بجز خدا کے اور کسی کو نہیں ہو سکتا ۔ صرف حدیث ہی کو دیکھو کہ کوئی کامل طور پر دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس نے علم حدیث کی کل کتابوں کو دیکھا ہو۔ پھر مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے علی سبیل الذکر فرمایا کہ حال ہی میں مولوی صاحب ( جناب مولوی نور الدین صاحب سلمہ ربة مراد ہیں ) کے پاس مصر سے کتب خانہ خدیو یہ کی ایک فہرست سات جلدوں میں آئی ہے۔ وہ فہرست ایسے طور پر مرتب کی گئی ہے کہ اس کو پڑھ کر بھی ایک مزا آتا ہے۔ ایسے ڈھنگ پر کتابوں کے نمبر دیئے ہیں کہ ایک بالکل اجنبی بھی اگر لائبریری میں چلا جاوے تو وہ بلا تکلیف عین کتاب پر ہاتھ ڈالے گا بشرطیکہ اس نے فہرست کو ایک بار دیکھا ہو۔ اس پر حضرت اقدس نے پوچھا کہ وہ کتا بیں باہر جا سکتی ہیں؟ مولوی صاحب موصوف نے فرمایا۔ ہاں ۔ وہ لائبریریاں ایسی نہیں ۔ کتابیں نقل ہو سکتیں ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس پر جناب امام همام علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کی کس قدر تائید کی ہے اگر کوئی نادان اسلام کی اس تائید الہی کا انکار کرتا ہے تو اسے ماننا پڑے گا کہ کبھی بھی دنیا میں خدا نے کسی کی تائید نہیں کی ۔ زبان کا اس قدر وسیع ہونا اور