ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 330

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۳۰ جلد دہم امن اور صحت کے زمانہ کی قدر کرو۔ جو امن و صحت کے زمانے میں خدا کی طرف رجوع کرتا ہے خدا اس کی تکلیف و بیماری کے زمانہ میں مدد کرتا ہے۔ سچے دل سے تضرع ایک حصار ہے جس پر کوئی بیرونی حملہ آوری نہیں ہو سکتی ۔ ۱۷ رمتی ۱۹۰۸ء بمقام لاہور او تقریر حضرت اقدس علیہ السلام ا بجے صبح تا ایک بجے دو پہر تكميل التبليغ واتمام الحجة 2 شکریہ مجھے اس وقت اس بات کا اظہار ضروری اور مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ہمیں تین قسم کا شکر کرنا چاہیے۔ سب سے مقدم اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں زندگی دی ، صحت دی ، تندرستی بخشی ، امن دیا اور ۱ بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۴ تا ۷ کے بدر نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تقریر البلاغ المبین کے زیر عنوان ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء کے پرچہ میں درج کی ہے جس کے شروع میں یہ نوٹ لکھا ہے۔ ے ا رمئی ۱۹۰۸ ء کا وجد انگیز نظارہ آخر دم تک مجھے یادر ہے گا ۔ جب خدا کے ہاتھوں سے معطر کیا ہوا مسیح گیارہ بجے معزز رؤساء وامراء لاہور کے سامنے ایک تقریر فرما رہا تھا۔ تقریر کیا تھی ۔ معرفت کا ایک سمندر تھا جو اپنے پورے جوش میں تھا۔ عرفان کا ایک بادل تھا جو ابر رحمت بن کر ان پر برسا۔ وہ ایک آخری پیغام تھا جو دارالخلافہ میں اس عز الخلافت نے اپنے قادر و توانا مالک الملکوت سلطان الجبروت کی طرف سے پہنچایا۔ بارہ بج گئے اور آپ نے