ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 271

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۱ یہ فرمایا۔ چو دور خسروی آغاز کردند جلد دہم مسلمان را مسلمان باز کردند یہ خدا کا کلام ہے ۔ آجکل اگر نظر عمیق سے اور غور سے دیکھا جاوے تو زبانی ایمان ہی کثرت سے نظر آوے گا ۔ پس خدا کا یہی منشا ہے کہ لفظی اور زبانی مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنا یا جاوے۔ یہودی کیا توریت پر ایمان نہیں لاتے تھے قربانیاں نہ کرتے تھے۔ مگر خدا نے ان پر لعنت بھیجی اور کہا کہ تم مومن نہیں ہو بلکہ بعض نمازیوں کی نماز پر بھی لعنت بھیجی ہے جہاں فرمایا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : ۶،۵) یعنی لعنت ہے ایسے نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں۔ صلوٰۃ اصل میں آگ میں پڑنے اور محبت الہی اور خوف الہی کی آگ میں پڑ کر اپنے آپ سے جل جانے اور ماسوی اللہ کو جلا دینے کا نام ہے اور اس حالت کا نام ہے کہ صرف خدا ہی خدا اس کی نظر میں رہ جاوے اور انسان اس حالت تک ترقی کر جاوے کہ خدا کے بلانے سے بولے اور خدا کے چلانے سے چلے۔ اس کی کل حرکات اور سکنات ، اس کا فعل اور ترک فعل سب اللہ ہی کی مرضی کے مطابق ہو جاوے خودی دور ہو جاوے۔ ۔ غرض یہ باتیں ہیں اگر خدا کسی کو توفیق دے تو ۔ مگر جب تک خدا کسی کے دل کے دروازے نہ کھولے کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔ دلوں کے دروازے کھولنا خدا ہی کا کام ہے إِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدِ خَيْرًا أَقَامَ وَاعِظًا فِي قلبه - جب انسان کے اچھے دن آتے ہیں اور خدا کو انسان کی درستی اور بہتری منظور ہوتی ہے تو خدا انسان کے دل میں ہی ایک واعظ کھڑا کر دیتا ہے ۔ اور جب تک خود انسان کے اندر ہی واعظ پیدا نہ ہو تب تک بیرونی وعظوں کا اس پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا ۔ مگر وہ کام خدا کا ہے۔ ہمارا کام نہیں ہے ہمارا کام صرف بات کا پہنچا دینا ہے مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ (المائدة: ١٠٠) تصرف خدا کا کام ہے۔ ہم اپنی طرف سے بات کا پہنچا دینا چاہتے ہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم پوچھے جاویں کہ کیوں اچھی طرح سے نہیں بتایا۔ اسی واسطے ہم نے زبانی بھی لوگوں کو سنایا