ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 217

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱۷ جلد دہم نہیں جاتی اور شہوات کی آگ بجھائی نہیں جاتی ۔ فرمایا۔ جس قدر کسی کو دنیا کے سامان عیش و عشرت کثرت سے غفلت اور بے باکی کے آثار دیئے جاتے ہیں اس قدر وہ خدا سے غافل اور بے پروا ہو کر متکبر ہو جاتے ہیں اور اسی قدر اس کا تکبر بڑھ جاتا ہے۔ امرتسر میں ہمیں پتھر مارے گئے۔ سیالکوٹ میں ہمارے ساتھ کیا برا سلوک کیا گیا۔ یہ سب غفلت اور بے با کی ہی کے آثار ہیں۔ فرمایا۔ خدا نے ہمیں ایک پکا وعدہ دیا ہوا ہے ۔ اس میں ذرا بھی شک نہیں ایک خدائی وعدہ اور وہ یہ ہے کہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“ اس الہام کے بعد وہ بادشاہ بھی دکھائے گئے تھے۔ فرمایا۔ مسلمانوں کی خوش قسمتی ہی اسی میں مسیح کے مرنے میں اسلام کی زندگی ہے ہے کہ شیخ مر جائے۔ اب زمانہ ہی ایسا آگیا ہے کہ خیال تبدیل ہوتے ہیں۔ کچھ مان جائیں گے کچھ مر جائیں گے۔ باقی ایسے ضعیف ہو جائیں گے کہ ان کو طاقت ہی نہ رہے گی اور ان کا عدم وجود برابر ہوگا۔ پس مسیح کو مرنے دو کہ اسلام کی زندگی اسی میں ہے۔ فرمایا۔ متکبر خدا کے تخت پر بیٹھنا چاہتا ہے فروتنی کرنے والا خدا کا محبوب ہوتا ہے پس اس نتیج خصلت سے ہمیشہ پناہ مانگو۔ خدا تعالیٰ کے تمام وعدے بھی خواہ تمہارے ساتھ ہوں مگر تم جب بھی فروتنی کرو کیونکہ فروتنی کرنے والا ہی خدا کا محبوب ہوتا ہے۔ دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیاں اگر چہ ایسی تھیں کہ تمام انبیائے سابقین میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جیسی جیسی کامیابیاں عطا کیں آپ اتنی ہی فروتنی اختیار کرتے گئے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص حضور کے حضور پکڑ کر لایا گیا۔ آپ نے دیکھا تو وہ بہت کا نپتا تھا