ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 210 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 210

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱۰ جلد دہم پیروی کرے گا۔ کیا اسی کا نام ہے کہ انگریز علم دوست ہوتے ہیں؟ سائل نے کہا کہ ہر وقت ان کے ہاتھ میں کتاب یا اخبار موجود رہتی ہے۔ فرمایا ۔ جو شخص علوم حقیقی اور الہیات سے بے نصیب محض ہو اس کو علم دوست نہیں کہا جا سکتا۔ طلباء کے امتحان کا ذکر ہونے پر فرمایا۔ ایمان کا امتحان عِنْدَ الْامْتِحَانِ يُكْرَمُ الْمَرْءُ أَوْ يُهَانُ فرمایا۔ اصل میں لڑکے بھی معذور ہیں ۔ امتحان کے مشکلات بہت سخت ہوتے ہیں۔ جب دنیوی امتحانوں کا یہ حال ہے تو پھر دینی امتحان کا کیا حال ہے؟ انسان دنیوی امتحان کے واسطے کیا کیا تیاریاں کرتا ہے اور کس قدر فکر اور غم اس کو ہوتا ہے اور کیسی کیسی شاقہ محنت برداشت کرتا ہے؟ بے فکری ہے تو کس سے؟ دینی امتحان سے نہیں محنت کی جاتی تو کس کے واسطے؟ دین کے امتحان کے واسطے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت : ٣) اللہ تعالیٰ بھی ایک امتحان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کا بھی کچھ فکر کرنا چاہیے اور اس امتحان کے واسطے بھی کچھ تیاری کرنی از بس لازمی ہے۔ دیکھو! ہر صدی کے سرے پر جو ایک مجدد آتا ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کا ایک امتحان ہی ہوتا ہے۔ اب اس وقت بھی مسلمانوں کا ایک امتحان ہو رہا ہے۔ خدا نے ایک مامور بھیجا ہے اور اس کے ساتھ ہزاروں زمینی اور آسمانی نشانات اور تائیدات کر کے روشن نشانوں سے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اب بھی لوگوں کے ایمان کا امتحان ہے۔ اب بھی يُكْرَمُ الْمَرْءُ أَوْ يُهَانُ کا نظارہ موجود ہے ۔ پس مبارک وہ جو خدائی امتحان کی فکر رکھتے ہیں اور پھر مبارک وہ جو خدائی امتحان میں پاس ہوتے ہیں۔ پھر اسی شخص نے سوال کیا کہ یہ جو بڑی خدا کا کلام ٹکڑے ٹکڑے نازل ہوتا ہے بڑی سورتیں قرآن شریف میں موجود ہیں کیا یہ یکبارگی نازل ہو گئی تھیں؟ ہوگئی فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا کلام ہمیشہ ٹکڑے ٹکڑے نازل ہوتا ہے اور پھر پورا حصہ بن جاتا ہے۔