ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 198

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۹۸ جلد دہم بنالے۔ ایک عمدہ گھوڑا ہوتا ہے تو اس کی نسل بھی قائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انسان کی نسل کو کیوں ضائع کیا جاوے؟ پادری لوگ دوسری شادی کو زنا کاری قرار دیتے ہیں تو پھر پہلے انبیاء کی نسبت کیا کہتے ہیں؟ حضرت سلیمان کی کہتے ہیں کئی سو بیویاں تھیں اور ایسا ہی حضرت داؤد کی تھیں ۔ نیت صحیح ہو اور تقویٰ کی خاطر ہو تو دس بیس بیویاں بھی گناہ نہیں۔ اگر نعوذ باللہ عیسائیوں کے قول کے مطابق ایک سے زیادہ نکاح سب زنا ہیں تو حضرت داؤد کی اولاد سے ہی ان کا خدا بھی پیدا ہوا ہے۔ تب تو یہ نسخہ اچھا ہے اور بڑی برکت والا طریق ہے۔ پادری لو لوگ علمی باتوں کی طرف جاتے اور اصل امر کو نہیں دیکھتے ۔ انجیل میں لکھا ہے جس کے اندر رائی کے برابر ایمان ہے وہ پہاڑ کو کہے کہ یہاں سے اٹھ کر وہاں چلا جا تو وہ چلا جائے گا۔ عیسائیوں کو چاہیے کہ اپنے ایمان کا ثبوت دیں ورنہ سب بے ایمان ہیں ۔ مسلمانوں میں ہمیشہ ایسے لوگ ہوتے رہے ہیں جنہوں نے نشانات دکھلائے ۔ ایک سرکاری افسر کی ملاقات کے وقت فرمایا۔ خداوہ دن لاوے کہ روحانی ملاقاتیں ہوں ۔ جسمانی ملاقات کوئی ھے نہیں نہ زبان کوئی شے ہے دل چاہیے۔ فرمایا۔ جس قدر کوئی شخص انصاف اختیار کرتا ہے اسی قدر روشن ضمیر ہو جاتا ہے۔ فرمایا۔ جو لوگ اس نبی کی تکذیب کرتے ہیں وہ سب انبیاء کے مکذب ہیں۔ فرمایا۔ دین آسمان سے آیا ہے اور ہمیشہ آسمان سے ہی اس کو آبپاشی حاصل ہوتی ہے۔ لے ۱۵ را پریل ۱۹۰۸ء (بوقتِ ظہر ) ایک شخص کا خط حضرت اقدس کی خدمت لوگوں کے پیچھے پڑنا مومن کا کام نہیں ہے ہمیں پیش ہوا کہ فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا، لے بدر جلد ۸ نمبر۷ تا ۹ مورخه ۳۱،۲۴ دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۳