ملفوظات (جلد 10) — Page 199
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۹۹ جلد دہم روزے نہیں رکھتا، یہ ہے، وہ ہے، اس کو کافر کہنا چاہیے یا نہیں ۔ وہ احمدی ہے یا نہیں ؟ فرمایا۔ اس کو کہنا چاہیے کہ تم اپنے آپ کو سنبھالو اور اپنی حالت کو درست کرو۔ ہر شخص کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ الگ ہے۔ تم کو کس نے داروغہ بنایا ہے جو تم لوگوں کے اعمال پڑتال کرتے پھر و اور ان پر کفر یا ایمان کا فتوی لگاتے پھرو۔ مومن کا کام نہیں کہ بے فائدہ لوگوں کے پیچھے پڑتا رہے۔ مشورہ با برکت ہوتا ہے ایک صاحب کے ایک خوفناک جگہ پر مکان بنوانے اور اور بسبب کمی روپیہ تعمیر مکان کو پورا نہ کر سکنے کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ افسوس ہے کہ بعض لوگ پہلے مشورہ نہیں کر لیتے ۔ مشورہ ایک بڑی بابرکت چیز ہے۔ اس پر حضرت مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ خود اپنے رسول کو حکم دیتا ہے کہ وہ مشورہ کیا کرے تو پھر دوسروں کے لئے یہ حکم کسی قدر زیادہ تاکید ہو سکتا ہے۔ آجکل لوگوں یتا کا یہ حال ہے کہ یا تو مشورہ پوچھتے نہیں یا پوچھتے ہیں تو پھر مانتے نہیں ۔ حضرت نے فرمایا کہ پھر ایسی بات کی لوگ سزا بھی پاتے ہیں۔ ایسوں کے حالات سے زیادہ تر وہ لوگ اب فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو عبرت حاصل کریں ۔ اے بلا تاریخ فرمایا کہ آجکل کے نواب اور امراء عیاشی اعلیٰ عہدہ پر فائز لوگوں کے لئے نصیحت میں پڑے ہوئے ہیں۔ دین کی طرف بالکل توجہ نہیں۔ ہر قسم کے عیش و عشرت کے کاموں میں مصروف ہیں مگر دین سے بالکل غافل ہیں اور دوسرے آدمی بھی جب ان کو کوئی بڑا عہدہ ملتا ہے یا کسی اعلیٰ جگہ پر مقرر ہوتے ہیں تو پھر غافل ہو جاتے ہیں اور بالکل مخلوق کی بہتری کا خیال نہیں رہتا ۔ دنیا میں عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لے بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۱۴