مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 536 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 536

مکتوبات احمد ۵۳۶ جلد پنجم لِتَصْدِيقِ دَعْوَاهُ كَمَا أَخْبَرَ بِهِ الْمُخْبِرُ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ فَالْحَاصِلُ أَنَّ تَكْذِيبَ دَعْوَاهُ تَكْذِيبُ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَلَوْ حَرَّرْتَ دَلَائِلَ الشَّرْعِيَّةَ عَلَى دَعْوَاهُ لَجَاوَزَ عَدَدُهَا مِنَ الْأَلْفِ فَعَلَيْكُمْ بِمُطَابَعَةِ الْكُتُبِ وَالرَّسَائِلِ الَّتِي طُبِعَتْ وَ أُشِيعَتْ فِي الْأَفَاقِ۔ كَتَبَهُ مُحَمَّدُ أَحْسَنُ خَادِمُ الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ وَالْمَهْدِيُّ الْمَعْهُودُ عَلَيْهِ الْفَ صَلوةِ مِنَ الرَّبِّ الْوَدُودِ الَّذِي أَظْهَرَ شَانَ الرَّبُوْبِيَّةِ لِلدِّينِ الْمُحَمَّدِيَّةِ فِي زَمَنِ هَذِهِ الْفِتَنِ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ ۹ رفروری ۱۹۰۸ء عربی خط کا مضمون اُردو میں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اے میرے حبیب آپ کا خط محبت نامہ حضرت اقدس جری اللہ فی حلل الانبیاء مسیح موعود و مہدی مسعود کی خدمت بابرکت میں پہنچا ہے ۔ آپ نے چاہا ہے کہ خط اگر عربی میں لکھا جاوے تو بہتر ہے کہ یہاں کے احباب کی زبان تامل ہے۔ ہاں عربی زبان کو بھی بآسانی سمجھ سکتے ہیں ۔ لہذا حضرت اقدس نے خاکسار سے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ کے مار سے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ کو خط عربی میں لکھوں اوّلاً آپ کی خدمت میں واضح ہو کہ ایک مختصر خط میں مطالب کا آنا اور پھر اس کے جملہ دلائل کا بیان ہونا کیونکر ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنے دوست محمد یوسف وغیرہ سے فرمائیے کہ کتب اور رسائل مصنفہ حضرت امام ہمام علیہ السلام کا مطالعہ ضرور کریں جو عربی فصیح میں متحد یا نہ بکثرت تصنیف کی گئی ہیں ۔ جیسا کہ حمامة البشرى ، اعجاز مسیح فتوی مندرجہ حقیقة الوحی وغیرہ وغیرہ ان کتابوں میں حضرت ما مور من اللہ نے وہ حقائق و معارف اور مطالب اور ان کے دلائل اور دیگر نشانات ارضی و سماوی تحریر فرمائے ہیں جو دلوں کی بیماریوں کے لئے شفاء کامل ہیں اور مومن کے لئے عین رحمت الہی ہیں ۔ ہاں نا انصاف ظالم لوگوں کے لئے تو بجز خسارہ اور ضرر کے اور کیا منتصور ہو سکتا ہے۔