مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 537 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 537

مکتوبات احمد ۵۳۷ جلد پنجم ه اگر صد باب حکمت پیش نادان بخوانند آئیدش بازیچه در گوش اس لئے یہ کاغذ مختصراً أن اُن مضامین مامین لطیفہ اور مطالب شریفہ کے مندرج ہونے کی کب گنجائش رکھتا ہے۔ مگر بحكم مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتَرَكُ كُلُّه کے بمنزلہ ایک قطرہ کی دریاء زخار سے لکھتا ہوں ۔ اوّل آیت استخلاف پر ہی غور کرو جو سورہ نور میں موجود ہے جس کا حاصل ترجمہ تفسیری یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے اُن مومنوں سے جو تم میں سے ہیں یعنی اُمت محمدیہ میں سے اور نیکو کا ر بھی ہیں کہ آئندہ بعد حضرت سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے ان کے جانشین پیدا کرتا رہے گا ۔ جس طرح سے کہ پہلے ان کے یعنی بنی اسرائیل میں حضرت موسیٰ کے بعد جانشین اور خلفاء بنا تا رہا ہے ۔ آخر تک اس آیت اور اس کے ترجمہ کو آخر تک خوب غور سے دیکھو۔ بعد تھوڑے سے غور کے تم کو معلوم ہوگا کہ یہ وعدہ الاستخلاف کا امت محمد یہ میں جو بعد نبی کریم کے آئندہ زمانوں میں واقع ہو گا وہ دو صورتوں میں ہوگا۔ اول صورت تو یہ کہ جانشین نبی کریم کے اسی امت محمدیہ میں سے ہوں گے ۔ بنی اسرائیل یعنی یہود و نصاریٰ میں سے کوئی شخص جانشین ہمارے نبی کریم کا نہیں آوے گا۔ خواہ کوئی پیغمبر ہو یا غیر پیغمبر ۔ دوسری قید یہ ہے کہ البتہ یہ سلسلہ استخلاف کا مانند سلسلہ استخلاف حضرت موسیٰ ہی کے ہوگا ۔ گویا سلسلہ استخلاف حضرت موسیٰ کا بمنزلہ ایک تو طیہ اور تمہید کے تھا واسطے سلسلہ استخلاف محمدی کے اب ہم دونوں سلسلوں کی اوّل اور آخر پر غور کرتے ہیں اور درمیانی سلسلوں کو کتب مطولات کے حوالہ پر چھوڑتے ہیں تو ہم تو اریخ بائبل سے پاتے ہیں کہ سلسلہ استخلاف موسوی میں قرنوں تک بہ لحاظ دین موسوی کے بحالت اصل باقی رہا۔ اور کسی طرح کی تعریف و تبدیل دین موسوی میں واقع نہیں ہوئی ۔ جو کچھ بدعات اور تحریفات واقع ہوئیں وہ بعد تین قرنوں کے بھی واقع ہوئیں ۔ پھر جو ہم دین اسلام کے اوائل پر نظر کرتے ہیں تو یہ تو اتر پاتے ہیں کہ تین قرنوں تک دین اسلام ہی اپنی حالت اصلی پر بڑے زور و شور کے ساتھ ترقی پذیر رہا۔ اور جو کچھ دینی خرابیاں اور بدعات جاری ہوئیں وہ بھی تین صدی کے بعد ہی واقع ہوئیں ۔ جیسا کہ دین موسوی میں واقع ہوئی تھیں ۔ اور مخبر صادق کی وہ پیشگوئی بھی کامل طور پر پوری ہوئی ۔ جو کلام نبوت میں وارد ہوئی تھی