مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 510 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 510

مکتوبات احمد ۵۱۰ جلد مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اجازت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ترددات معاش دور کرے اور ہر طرح کا میابی نصیب کرے۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے ☆ والسلام خاکسار مکتوب مرزاغلام احمد عفی عنہ ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ نماز کس طرح پڑھنی چاہیئے اور تراویح کے متعلق کیا حکم ہے اور سفر میں نماز کا کیا حکم ہے اور کچھ اپنے ذاتی معاملات کے متعلق دعا کرائی تھی ۔ اس کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا ) تحریرفر, السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ نماز وہی ہے جو پڑھی جاتی ہے۔ صرف تضرع اور انکسار سے نماز ادا کرنی چاہئے اور دین دنیا کے لئے نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے خواہ اپنی زبان میں دعا کر لیں اور تمہارے قرضہ کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ یاد دلاتے رہیں ۔ لڑکے کے لئے بھی دعا کروں گا۔ سفر میں دوگا نہ سنت ہے ۔ تراویح بھی سنت ہے پڑھا کریں اور کبھی گھر میں تنہائی میں پڑھ لیں ۔ کیونکہ تراویح دراصل تہجد ہے ۔ کوئی نئی نماز نہیں ۔ وتر جس طرح پڑھتے ہو بیشک پڑھو کہیں دراصل تہجد ہے۔ کوئی نئی نماز نہیں ☆☆ اصحاب احمد جلد ہفتم صفحه ۱۷۰ هفتم صفحه ۱۷۰ بدر نمبر ۵۲ جلد ۶ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶