مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 511
مکتوبات احمد ۵۱۱ جلد مکتوب ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ میرے واسطے آپ ایسی دعا کریں جو ضرور قبول ہو اور اس اور اُس معاملہ میں ہو ) حضرت نے فرمایا ۔ اس کو جواب لکھ دیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں کہ ہر ایک دعا قبول کرے ۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے۔ ایسا کہیں نہیں ہوا ۔ ہاں مقبولوں کی دعائیں یہ نسبت دوسروں کے بہت قبول ہوتی ہیں۔ خدا کے معاملہ میں کسی کا زور نہیں کی ( لاہور میں قزلباش خاندان کے ایک ممبر تھے اور نواب فتح علی خان صاحب کے رشتہ داروں میں سے تھے۔ انہوں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ۱۹۰۶ ء میں بزبان فارسی ایک عریضہ لکھا کہ میں اس وقت ایک مصیبت میں گرفتار ہوں ۔ آپ میرے واسطے دعا کریں ۔ حضور نے فارسی میں جواب لکھوایا کہ ) مکتوب انشاء اللہ برائے شما دعا خواہم کر دو اگر وقت دست داد بتوجه دعا خواهد شد - لیکن از حال تا فوز مرام بعد هفته عشره اطلاع داده باشند ۔ ترجمه انشاء اللہ تمہارے لئے دعا کروں گا اور اگر موقعہ ملا تو توجہ سے دعا کی جائے گی۔ لیکن جب تک که مطلب حاصل نہ ہو۔ اپنے حال سے ساتویں یا دسویں دن اطلاع دیتے رہیں ۔ ؟ بدر جلد کے نمبر ۱۴ مورخه ۹ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۳ ذکر حبیب حصہ دوم صفحه ۲۱۳ از حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب ☆☆