مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 508
مکتوبات احمد ۵۰۸ جلد: مکتوب (ایک صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ حقہ پینا کیسا ہے؟ حضور نے ان کو یہ جواب ارقام فرمایا ) مکرمی السلام علیکم حقہ پینا نا پسند امر ہے ۔ گو حرام نہیں لیکن لغو اور داخل اسراف ہے اور نقصان دہ شے ہے ۔ پس ہر ایک احمدی کو اس سے اجتناب لازمی ہے کی مکتوب ( حضرت مسیح موعود کا ایک دستی خط جو کہ ایک کارڈ پر ہے اور ایک صاحب کے کسی سوال کے جواب میں ہے ۔ ایک شیشہ کے اندر چوکھٹے میں لگا رکھا ہے اس میں لکھا ہے ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جو کچھ خیال اعتراض کے طور پر کیا گیا تھا۔ وہ خیال راست نہیں ۔ انجیل سے تو خود ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا مسیح اور ہے جیسا کہ آنے والا الیاس اور تھا اور کسی حدیث میں یہ نہیں لکھا ہے کہ مسیح آسمان پر گیا ۔ حدیث سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح مر گئے جیسا کہ حدیث معراج سے ثابت ہے اور پھر قرآن شریف سے بڑھ کر اور کونسی حدیث ہے اور کونسی کتاب ہے۔ وہاں صاف لکھا ہے ۔ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ لا قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آسمان سے ہی نازل ہوتا ہے * ۲۶ نومبر ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد الفضل قادیان دارالامان نمبر ۹ جلد ۳ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۱۵ء صفحہ ۲ ۱ ہر بدر قادیان نمبر ۱ ۵۲۰۵ جلد ۹ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۲ ♡ المائدة : ۱۱۸