مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 477
مکتوبات احمد ۴۷۷ جلد پنجم امید ہے کہ وہ آپ کی پوری پوری تسلی کرنے کے لئے مجھے مدد دے گا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پانچ ماہ کے عرصہ تک ایک ایسا رسالہ جو قرآنی تعلیموں اور اصولوں کا آئینہ ہو تالیف کر کے اور پھر عمدہ ترجمہ انگریزی کرا کر اور نیز چھپوا کر آپ کی خدمت میں بھیج دوں گا جس پر قوی امید ہے کہ آپ جیسے منصف اور زیرک اور پاک خیال کو اتفاق رائے کے لئے مجبور کرے گا اور انشراح صدر اور قوت یقین اور ترقی معرفت کا موجب مگر شاید کم فرصتی سے یہ موجب پیش آ جائے کہ میں ایک ہی دفعہ ایسا رسالہ ارسال خدمت نہ کر سکوں تو پھر اس صورت میں دو یا تین دفعہ کر کے بھیجا جائے گا اور پھر اسی رسالہ پر موقوف نہیں بلکہ آپ کی رغبت پانے سے جیسا کہ میں امید رکھتا ہوں اس خدمت کو تا بحیات اپنے ذمہ لے سکتا ہوں آپ کے محبانہ کلمات مجھے یہ بشارت دیتے ہیں کہ میں جلد تر خوشخبری سنوں کہ آپ کی سعادت فطرتی نے حقانی ہدایت لینے کے لئے نہ صرف آپ کو بلکہ امریکہ کے بہت سے نیک دل لوگوں کو دعوت حق کی طرف کھینچ لیا ہے۔ اب میں زیادہ تصدیع دینا نہیں چاہتا اور اپنے اخلاص نامہ کو اس دعا پرختم کرتا ہوں کہ اله العالمين جانبین کو آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رکھ کر ان ہماری مرادوں کو انجام تک پہنچا دے کہ سب طاقت اور قوت اسی کو ہے ۔ آمین کی ۴ را پریل ۱۸۸۷ء آپ کا دلی محب اور خیر خواہ غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب شحنه حق، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۴۳ ۴۴۴۰