مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 476
مکتوبات احمد ۴۷۶ جلد پنجم چاہتا ہوں وہ ضرور آپ مجھے سکھاتے تا ہم امید قوی رکھتا ہوں کہ اگر میں خدا کی محبت کے لائق ہونے کی طلب میں رہوں گا تو بے شک وہ کوئی نہ کوئی ایسا طریق نکال دے گا ۔ مبارک ہو اس کا پاک نام ۔ اب امیدوار ہوں کہ پھر آپ سے کچھ اور حال سنوں ۔ اور اگر چه جسمانی ملاقات حاصل نہ ہو سکے تاہم روحانی ملاقات نصیب ہو آپ پر اور آپ کے کلمات سننے والوں پر خدا کا فضل ہو۔ دعا کرتا ہوں کہ تمام آپ کی امیدیں اور تدبیریں پوری ہوں ۔ زیادہ آداب و نیازی آپ کا نیازمند الگزنڈر آر۔ ویب سینٹ لوئیس مسوری ۳۰۲۱۔ایسٹن ایونیو۔ امریکہ صاحب من یہ اس خط کی نقل ہے جو بجواب چٹھی مندرجہ بالا بھیجا گیا ) مکتوب آپ کی چٹھی جو دل کو خوش اور مطمئن کرنے والی تھی مجھ کو ملی جس کے پڑھنے سے نہ صرف زیادت محبت بلکہ میری وہ مراد بھی جس کے لئے میں اپنی زندگی کو وقف سمجھتا ہوں ( یعنی یہ کہ میں حق کی تبلیغ انہیں مشرقی ممالک میں محدود نہ رکھوں بلکہ جہاں تک میری طاقت ہے امریکہ اور یورپ کے ملکوں میں بھی جنہوں نے اسلامی اصول کے سمجھنے کے لئے اب تک پوری توجہ نہیں کی اس پاک اور بے عیب ہدایت کو پھیلاؤں ) کسی قدر حاصل ہوتی نظر آتی ہے سو میں شکر گزاری سے آپ کی درخواست کو قبول کرتا ہوں اور مجھے اپنے خداوند قادر مطلق پر جو میرے ساتھ ہے قوی شحنه حق، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۳۹ تا ۴۴۳