مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 472

مکتوبات احمد ۴۷۲ جلد: مکتوب بنام مولوی نیاز احمد صاحب جناب من عرض آنکه نقل شقه جناب مجدد صاحب یعنی حضور اقدس مرزا غلام احمد رئیس قادیان جو بنام بندہ آیا ہے برائے درج اخبار روانہ خدمت شریف کرتا ہوں براہ مہربانی درج اخبار فرماویں ۔ وھو ہذا ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکر می مولوی نیاز احمد صا ۔ حب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم پیکٹ اشتہارات بھیجا جاتا ہے ۔ آپ کی دینی سرگرمی اور جدوجہد اور اخلاص سے ظاہر ہے کہ آپ اس لائق ہیں کہ اللہ عیسائیوں کے وساوس باطلہ کے دور کرنے کے لئے وعظ کریں ۔ اس لئے بطور مختصر یہ سند اجازت وعظ آپ کو دی جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈالے۔ خلق اللہ کی بھلائی کے لئے خالصاً للہ راہ حق کی طرف لوگوں کو خبر دو حق مورخہ یکم اگست ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان لمنشور محمدی نمبر ۳۶ جلد ۱۴ مورخه ۵ را کتوبر ۱۸۸۵ء صفحه ۴۱۸