مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 473 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 473

مکتوبات احمد ۴۷۳ جلد پنجم الیگزنڈر آرویب صاحب ہم نے جو ایک چٹھی ایک لائق اور طالب حق انگریز کی اس کتاب کے صفحہ ۴۶ میں درج کی ہے اسی انگریز کی ایک دوسری چٹھی آج یکم اپریل ۱۸۸۷ ء کو امریکہ سے پہنچی ہے جس میں اس قدر شوق اور اخلاص اور طلب حق کی بو آتی ہے کہ ہم نے اپنے مخالف ہم وطنوں کے ملاحظہ کے لئے کہ جو باوجود نزدیک ہونے کے بہت ہی دور ہیں اس چٹھی کا بجنس معہ ترجمہ درج کر دینا قرین مصلحت سمجھا اور ساتھ ہی وہ مختصر جواب جو ہم نے لکھا ہے ناظرین کی اطلاع کے لئے تحریر کیا گیا ہے۔ اور وہ چٹھی ۔ یہ ہے :۔ مرزا غلام احمد صاحب ۳۰۲۱۔ایسٹن ایونیو سینٹ لوئیس مسوری یو۔ایس ۔اے مخدومنا ۲۴ رفروری ۱۸۸۷ء آپ کی چٹھی مورخہ ۷ اردسمبر میرے پاس پہنچی ۔ میں اس قدر شکر گزار اور مرہون ۔ منت ہوا کہ بیان نہیں کر سکتا ۔ جواب پہنچنے کی میں تمام امیدیں قطع کر چکا تھا ۔ لیکن اس آپ کی چٹھی اور اشتہار نے توقف کا پورا پورا عوض دے دیا۔ بہ سبب ہیچمدانی اور کم واقفیتی کے میں صرف اسی قدر جواب میں لکھ سکتا ہوں کہ ہمیشہ سے میرا یہی شوق اور یہی آرزو ہے کہ بچی حقیقتوں سے مجھے اور بھی زیادہ خبر ہو۔ آپ کا اشتہار پڑھنے کے بعد میرے دل میں ایک خیال پیدا ہوا جس کو میں بغرض غور و تفکر حضور پیش کروں گا نہ صرف معقولی طور سے بلکہ ایمانی جوش کی تحریک سے یقین کرتا ہوں کہ آپ جو روحانی ترقی میں میرے سے بڑھ کر اور خدا کے قریب تر ہیں مجھ کو ایسی طرز سے جواب دیں گے جو کہ افضل وانسب ہو۔ اگر میرے لئے ہندوستان میں پہنچنا ممکن ہوتا تو میں نہایت خوشی سے پہنچتا لیکن میری ایسی حالت ہے کہ پہنچنا محال معلوم ہوتا ہے۔ میری شادی ہو چکی