مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 225
مکتوبات احمد ۲۲۵ جلد پنجم زیارت کے واسطے آویں ۔ جیسا حکم ہو ۔ ان کو اطلاع دی جاوے۔ ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۵۷ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل میں نے مہندی لگانا ہے۔ انشاء اللہ۔ اور مہندی لگانے کے دن دو بجے تک فراغت نہیں ہوتی۔ پھر بعض اوقات کوفت کے سبب بھی طبیعت قائم نہیں رہتی ۔ اس لئے آپ نہ پختہ طور پر بلکہ انشاء اللہ کے ساتھ پیر کا دن مقرر کریں۔ نماز ظہر کے بعد ۔ والسلام مرز اغلام احمد اللہ تعالیٰ کی سنت ہمیشہ ایک ہی رنگ رکھتی ہے ۔ احادیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بعض دفعہ عرصہ تک وحی نازل نہیں ہوئی تھی ۔ اس پر کفار نے اعتراض کیا۔ جواب آیا۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلی ہے یہی سنت ان ایام میں حضرت مسیح موعود کے حالات میں دیکھنے میں آتی ہے ۔ عاجز کی عادت ہے کہ منگل کے روز تازہ الہامات کے دریافت کرنے کے واسطے حضرت کے حضور عریضہ لکھا کرتا ہوں ۔ چنانچہ اس دفعہ لکھا گیا تو حضرت نے جو جواب لکھا ہے وہ بمعہ اپنے خط کے ہدیہ ناظرین کرتا ہوں ۔ ( مفتی محمد صادق ) ل الضحى: ۴