مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 226
مکتوبات احمد ۲۲۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ينام مسیح موعود و مہدی معہود جلد پنجم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج اخبار کی آخری کا پی انشاء اللہ لکھی جائے گی ۔ حضور تازہ الہامات سے مطلع فرماویں۔ والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۵۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے کئی دن سے الہامات کا دروازہ قطعاً بند ہے۔ نہ معلوم اس میں کیا حکمت ہے ۔ اس لئے مجبوری ہے ۔ والسلام حمد میرزا غلام احمد بدر نمبر ۲۴ جلد ۶ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۰۷ ء صفحه ۴