مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 224 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 224

مکتوبات احمد ۲۲۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد پنجم حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اگر اجازت ہو تو عاجز ایک روز کے واسطے قادیان ہو آوے۔ اور دفتر وغیرہ کا حساب دیکھ آوے۔ صرف ایک دن لگے گا ۔ جیسا حکم ہو۔ حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ مکتوب نمبر ۵۶ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بے شک آپ ہو آویں۔ اختیار ہے۔ مئی ۱۹۰۸ء والسلام مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مر شد نا و مہد بنام مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل میں پروفیسر سیاح کو ملا تھا۔ جو حضور کو ملنے کے واسطے آیا۔ اُس نے بعض اور یزوں سے حضور کا ذکر کیا ہوا تھا ۔ ان میں سے ایک مجھے ملنے آیا۔ دیر تک گفتگو انہوں نے بہت خواہش ظاہر کی کہ اگر حضور کی اجازت ہو تو ہفتہ کے سہ پہر کو یعنی کل حضور کی