مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 223 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 223

مکتوبات احمد ۲۲۳ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مر شد نا و مهد بنام مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم اسٹیشن ریل کے قریب ایک انگریز سیاح سے ملنے کا مجھے اتفاق ہوا۔ جس کو میں نے حضور کے دعوئی اور دلائل سے اطلاع دی تو اُس نے حضور کی ملاقات کا بہت شوق ظاہر کیا۔ وہ اُسی وقت ساتھ آتا تھا مگر میں نے کہا کہ میں پہلے حضور سے اجازت حاصل کرلوں ۔ اگر مناسب ہو تو بعد نماز ظہر میں اُن کو لے آؤں ۔ حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۵۵ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے معلوم نہیں کہ کیسا اور کس خیال کا انگریز ہے۔ بعض جاسوسی کے عہدے پر ہوتے ہیں اور بعد ملاقات خلاف واقع باتیں لکھ کر شائع کرتے ہیں ۔ صرف یہ اندیشہ ہے ۔ جیسا کہ فضل رومی کا انجام ہوا ۔ مئی ۱۹۰۸ء ۔ لاہور والسلام مرزا غلام احمد یہ انگریز پروفیسر ریگ تھا۔ اس کو میرے دوبارہ عرض کرنے پر حضرت صاحب نے اجازت دے دی تھی ۔ ملاقات کے مفصل حالات کے واسطے ملاحظہ ہو ذکر حبیب باب نمبر ۱۹