مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 222
مکتوبات احمد ۲۲۲ جلد مکتوب نمبر ۵۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکان خدا مبارک کرے ۔ آمین ۔ نام بہت موزوں ہے ۔ ایک روپیہ آپ کا پہینچ گیا ہے ۔ والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حضرت صاحب کے جواب کے ساتھ درج ذیل کیا جاتا ہے ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ حضور ، سیٹھ صاحب ( عبدالرحمن مدراسی ) کو خود خط لکھا کرتے ہیں۔ اس واسطے چند لفافے جن پر ٹکٹ لگا ہے۔ اور سیٹھ صاحب کا پتہ انگریزی میں لکھا ہے۔ ارسال خدمت ہیں ۔ ان لفافوں کے اندر کا غذ بھی ہیں ۔ عاجز پرسوں سے بیمار ہے۔ ریزش ۔ بخار سردرد ۔ حضور دعا فرمائیں ۔ مکتوب نمبر ۵۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ آپ نے لفافے بھیج کر بہت آسانی کے لئے مجھے مدد دی ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا - خدا تعالیٰ شفاء بخشے ۔ ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء والسلام مرزا غلام احمد