مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 221
مکتوبات احمد ۲۲۱ جلد پنجم اعطيت هذه المكتوب بيد سيدنا مسيح الموعود لعبد الحميد افندى مصرى ليكون له البركة_* یوم العید ۱۱ فروری ۱۹۳۸ء المفتی محمد صادق عفا اللہ عنہ قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد یا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اپنی زندگی تو انشاء اللہ حضور کے قدموں میں گذر ہی رہی ہے اور آئندہ بھی خدا سے دُعا ہے کہ دین پر خاتمہ ہو۔ لیکن آئندہ اولاد کے واسطے بھی یہ حیلہ ہے کہ ان کے لئے ایک مکان بنا دیا جائے ۔ تو ان کے ذہن نشین ہو جاوے کہ ہمارا وطن اور گھر اسی جگہ حضرت خلیفۃ اللہ کے قدموں میں ہے اور جس مکان کو حضور نے ایک دفعہ دیکھا تھا وہ طیار ہو گیا ہے اور اب اس میں جانے کا ارادہ ہے جس کے واسطے حضور کی اجازت کا خواہاں ہوں ۔ حضور دعا فرماویں کہ اللہ تعالیٰ اس مکان کو میرے اور میرے آل و اہل کے واسطے موجب برکت اور اپنی رضا مندیوں کا ذریعہ بناوے ۔ حضور کی سنت کے مطابق میں چاہتا ہوں کہ اس مکان کا کچھ نام رکھوں اور میرے خیال میں وہ نام بیت الصدق ہے۔ اگر حضور کی اجازت ہو ۔ ۶۰۷ حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ قادیان الحکم جلد ۱ ۴ نمبر ۵ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۳۸ ء صفحه ۵