مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 220 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 220

مکتوبات احمد ۲۲۰ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود السلام علیکم آج کا کوئی الہام ہو تو حضور مطلع فرما نویں تا کہ درج اخبار ہو جائے ۔ والسلام مکتوب نمبر ۵۲ أَصْلِحُ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ ! حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق یہ الہام کہ اَصْلِحُ بَيْنِي وَبَيْنَ اِخْوَتِی اس کے یہ معنی ہیں کہ اے میرے خدا! مجھ میں اور میرے بھائیوں میں اصلاح کر ۔ یہ الہام در حقیقت تتمہ ان الہامات کا معلوم ہوتا ہے جن میں خدا تعالیٰ نے اس مخالفت کا انجام بتلایا ہے اور وہ یہ الہام ہیں ۔ خَرُّوا عَلَى الْأَذْقَانِ سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ ۔ تَاللهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللهُ عَلَيْنَا وَإِنْ كُنَّا لَخَاطِئِينَ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ یعنی بعض سخت مخالفوں کا انجام یہ ہوگا کہ وہ بعض نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے اور مجھے مخاطب کر کے کہیں گے کہ بخدا خدا نے ہم پر تجھے فضیلت دی اور تجھے چن لیا اور ہم غلطی پر تھے کہ تیری مخالفت کی ۔ اس کا یہ جواب ہوگا کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔ خدا تمہیں بخش دے گا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ہے۔ یہ اس وقت ہوگا کہ جب بڑے بڑے نشان ظاہر ہوں گے آخر سعید لوگوں کے دل کھل جائیں گے اور وہ دل میں کہیں گے کہ کیا کوئی سچا مسیح اس سے زیادہ نشان دکھلا سکتا ہے یا اس سے زیادہ اس کی نصرت اور تائید ہوسکتی ہے تب یکدفعہ غیب سے قبول کے لئے ان میں طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ حق کو قبول کر لیں گے ۔ ۲۳ را پریل ۱۹۰۷ء لی تذکره صفحه ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ ء ۲ تذکره صفحه ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء