مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 219

مکتوبات احمد ۲۱۹ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ علیکم الله وبركاته میاں معراج الدین صاحب ( پرو پر انٹرا اخبار بدر ) نے ایک شخص داروغہ چراغ دین نام بدر کا خزانچی مقرر کر کے بھیجا ہے۔ ( دس روپیہ ) اُس کی تنخواہ مقرر کی ہے۔ اور ساتھ ہی اس کو تحریری اجازت دی ہے کہ علم ( دس روپیہ ) سے زیادہ بھی چاہے تو لے لے ۔ اور زبانی اُس کو اختیار دیا ہے کہ بدر کے واسطے تم قادیان میں میرے قائم مقام ہو ۔ اول تو بدر میں نہ اتنا روپیہ ہے اور نہ اتنا کام ہے کہ دس روپیہ ماہوار کا بوجھ اور ڈالا جائے ۔ لیکن وہ اپنے روپیہ کے مالک ہیں ۔ میں نے ان کو کچھ کہنا مناسب نہ جانا کیونکہ یہ روپیہ کا معاملہ ہے اور شک و شبہ کا مقام ہے ۔ لیکن اب مشکل یہ پڑی ہے کہ وہ شخص مجنون ہوتا جاتا ہے اور ساعت بساعت اس کا جوش بھڑکتا جاتا ہے۔ یہ حالت دراصل پہلے بھی اُس کی تھی مگر اب بڑھتی جاتی ہے۔ دفتر کے لوگوں کو مارتا ہے اور موقوف کرتا ہے۔ اخبار کے کام میں بہت حرج ہو رہا ہے۔ باہر بھی لوگوں سے لڑتا ہے۔ صبح سے میاں نجم دین ۔ احمد نور افغان - عرب صاحب ۔ محمد نصیب کے ساتھ لڑائی کر چکا ہے۔ فحش گالیاں دیتا ہے۔ سب لوگ حیران ہیں ۔ میرے نزدیک تو مناسب ہوگا کہ اس کو کسی طرح سے رخصت کیا جائے ۔ آئندہ جو حکم ہو ۔ قریباً ۱۹۰۶ء مکتوب نمبر ۱ ۵ محمد صادق عفا اللہ عنہ یہی مناسب ہے کہ اس کو رخصت کر دیں اور بلا توقف اس کی حالت کی اطلاع دے دیں ۔ مرزا غلام احمد عفی عنہ