مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 202

مکتوبات احمد ۲۰۲ جلد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب نمبر ۲۸ آپ کی اس تحریر سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ بہ نسبت سابق بخار میں کچھ تخفیف ہے یا زیادہ ہے یا بدستور ہے ۔ کیونکہ اگر به نسبت سابق ایک ذرہ بھی تخفیف ہو تو آپ گولی کھا لیں اور اگر بہ نسبت سابق گولی کھانے سے زیادہ ہو۔ تو گولی نہیں کھانی چاہئیے اور اگر حالت بدستور ہو تو گولی کھا لیں ۔ اوّل اطلاع دیں ۔ تا اگر مناسب ہو تو گولی بھیج دوں ۔ والسلام محبتی اخویم مفتی صاحب مکتوب نمبر ۲۹ مرزا غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حصہ مکان کی چونکہ ہمیں لنگر خانہ ا خانہ اور زنانہ باورچی خانہ کے لئے مرزا نظام الدین والا حصہ ضرورت ہے۔ مناسب ہے کہ اپنی طرف سے اس کے مکان کی قیمت دریافت کریں یا شیخ یعقوب علی کی معرفت دریافت کریں اور آج ہی اطلاع دیں۔ والسلام (۶) جنوری ۱۹۰۵ ء بخط مفتی صاحب ) واز النظام احمد عفی مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کو معلوم ہے کہ محمود احمد پڑھائی میں بہت کمزور ہے۔ اس لئے میرے نزدیک یہ تجویز مناسب