مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 203 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 203

مکتوبات احمد ۲۰۳ جلد پنجم ہے کہ آپ تجویز کر دیں کہ ایک ہشیار طالب علم ایک وقت مقرر کر کے پڑھایا کرے۔ جو کچھ آپ مقرر کریں اس کو ماہ بماہ دیا جائے گا۔ ضرور تجویز آج ہی کر دیں اور مجھ کو اطلاع دیں۔ والسلام دیا خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسب الحکم میاں محمود احمد صاحب کے واسطے اُستاد کی تجویز کی گئی ہے۔ رات کو بخار رہا۔ مولوی صاحب کے فرمانے پر کونین اور حضور والی گولی کھائی ہے ۔ دُعا۔ دُعا۔ دُعا ۔ آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دیوانہ آدمی میرے پیچھے دوڑا۔ میں بھا گا مگر اُس نے مجھے پکڑ لیا۔ میرے ہاتھ میں ایک لمبی چھڑی ہے۔ جس کے ساتھ میں اسے مارتا ہوں ۔ - پر وہ نہیں چھوڑتا پھر میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہی دیوانہ مرغی بن گیا۔ اور میری چھڑی چاقو بن گئی ہے۔ میں نے چاقو اُس مرغی کے گلے پر مارا تو وہ مرگئی اور میں چلا آیا۔ ۱۲ جنوری ۱۹۰۵ء والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ مکتوب نمبر ۳۱ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دعا برابر کرتا ہوں ۔ انشاء اللہ خدا تعالیٰ شفا دے گا اور خواب نہایت عمدہ ہے ۔ یہ صریح شفا پر دلالت کرتی ہے۔ بہت خوب ہے۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ