مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 201
مکتوبات احمد ۲۰۱ جلد مکتوب نمبر ۲۶ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ جلد مجھے اس بات سے اطلاع دیں کہ یورپ یا امریکہ کے عیسائیوں میں سے کوئی ایسا آدمی یا چند آدمی ہیں ۔ جو ہمارے سلسلے میں داخل ہوئے اور صاف لفظوں میں اس کا اظہار کیا۔ ان کا نام پورا معہ سکونت خوشخط اردو میں ابھی بھیج دیں ۔ ضرورت ہے۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم وعلى من لد یکم ورحمۃ اللہ و برکاته (1) کل گولی ایک بجے کھائی تھی۔ کوئی ایک گھنٹہ کے بعد خفیف سا بخار ہوا۔ شام کے قریب ذرا زیادہ ہوا۔ اور رات کو تھوڑا تھوڑا رہا۔ مناسب ہو تو گولی پھر مرحمت فرماویں۔ (۲) دوسری گذارش یہ ہے کہ میں نے سُنا ہے کہ پیر سراج الحق چند ماہ کے واسطے اپنے وطن کو جاتے ہیں۔ حضور کو معلوم ہے۔ جو تکلیف مکان کی مجھے ہے۔ اگر حکم ہو تو اُن کی واپسی تک یہ عاجز اس مکان میں رہے۔ والسلام ۲۱ / دسمبر ۱۹۰۴ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۲۷ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اگر صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب جاتے ہیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ آپ اس مکان میں آ جائیں اور سُنا ہے کہ سری ناتھ مکان خرید کردہ کو بیچتا ہے ۔ آپ بطور خود دریافت کریں کہ کیا یہ سچ ہے کہ کس قدر قیمت پر بیچتا ہے۔ و السلام۔ مرزا غلام احمد عفی عنہ