مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 196 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 196

مکتوبات احمد ۱۹۶ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ گذشتہ تجویز کے مطابق مدرسہ یکم مئی کو گھلنا چاہئیے ۔ مگر تا حال شہر کی صورت ایسی نظر نہیں آتی کہ لڑکوں کو واپس بلا نا مناسب ہو۔ اس واسطے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مدرسہ کچھ دن کے لئے اور بند کیا جائے اور ابھی سے اس امر کی اطلاع طلباء کو بذریعہ ڈاک کر دی جائے۔ ورنہ دو تین روز تک طلباء واپس آنے شروع ہو جائیں گے۔ بعد اس کے کہ شہر میں بالکل امن ہو جائے ۔ تین چار روز مدرسہ کی صفائی وغیرہ کے واسطے بھی مطلوب ہوں گے۔ لہذا مناسب معلوم ہوا کہ مدرسہ ۱۵ مئی تک اور بند کیا جائے ۔ اور طلباء کو اطلاع کر دی جائے ۔ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اور مولوی محمد علی صاحب سے بھی میں نے مشورہ کر لیا ہے۔ ان کی بھی یہی رائے ہے۔ پھر جو حکم حضور کا ہو۔ ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ء والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۱ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے ۔ ۱۵ مئی ۱۹۰۴ء تک ضرور مدرسه بند رہنا چاہئیے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ