مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 195
مکتوبات احمد ۱۹۵ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مر شد نا و مهد بنام مسیح موعود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ دتا نان نیز کالڑ کا بھٹہ پر فوت ہو گیا ہے۔ اس کو کہلا بھیجا گیا ہے کہ خود ہی غسل دے کر باہر باہر دفن کر دے۔ اور خود بھی دس روز تک شہر میں نہ آوے۔ اطلاعاً گذارش ہے۔ ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء مکتوب نمبر ۲۰ محتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ حضور کی جوتیوں کا غلام محمد صادق السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ معلوم ہوتا ہے کہ اس طاعون کا مادہ بہت تیز ہے ۔ ہرگز اُسے شہر میں نہ آنا چاہیے اور وہ لڑکا باہر کا باہر دفن کیا جائے ۔ اور غالبا یہ نان ٹیز بھی متاثر ہوگا۔ شاید بعد اس کے وہ بھی طاعون میں گرفتار ہو جائے ۔ بہتر ہے کہ اس کو بالکل رخصت کر دیا جائے ۔ سُنا ہے کہ شیخ عبدالرحیم کے گھر میں اس کی لڑکی خدمت کرتی ہے ۔ اگر چاہے تو وہ بھی ساتھ چلی جائے ۔ اگر لڑکی رہنا چاہے تو اس کو نہ ملے ۔ مدرسہ کی صفائی کا بندو بست چاہیئے ۔ انگیٹھی سے تپایا جائے ۔ گندھک کی دھونی دی جائے ۔ فینائل چھڑ کی جائے ۔ خُدا تعالی فتنہ سے بچائے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ مکرر یہ کہ نان ٹیز کا رخصت کر دینا بہتر ہے تا اس کا اثر نہ پھیلے ۔