مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 197 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 197

مکتوبات احمد ۱۹۷ جلد مکتوب نمبر ۲۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ گھر میں میرے ایام امیدواری ہیں اور اب نواں مہینہ ہے اور اُن کو گرمی کی وجہ سے بہت گھبراہٹ ہے ۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اب طاعون دُور ہو گئی ہے۔ اور گرمی سخت ہو گئی ہے۔ اس لئے یہ تجویز ہوئی کہ آپ آج پہلے مکان مدرسہ میں چلے جائیں ۔ کیونکہ اب کچھ بھی خطرہ نہیں ہے اور میرے گھر کے لوگ اُس کمرہ میں آ جائیں گے ۔ جہاں آپ رہتے ہیں ۔ چونکہ کل آپ میرے ساتھ جائیں گے ۔ اس لئے ابھی یہ تجویز ہونی چاہیے۔ ے امتی ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ