مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 194
مکتوبات احمد ۱۹۴ جلد: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ین مسیح موعود مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ قادیان کے اکثر حصوں سے مدرسہ میں طالب علم جمع ہوتے ہیں ۔ اور دن بھر خلط ملط رہتا ہے۔ چونکہ گاؤں کے بعض حصوں میں بیماری کا زور ہے۔ اس واسطے اگر حضور مناسب خیال فرماویں۔ تو میرا خیال ہے کہ مدرسہ ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا جاوے۔ ۲۹ مارچ ۱۹۰۴ء مکتوب نمبر ۱۹ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ دس روز تک ان کو رخصت دی جاوے ۔ امید کہ دینا اپریل ۱۹۰۴ء تک تغیر موسم ہو جاوے گا ۔ اور اس عرصہ تک انشاء اللہ تعالی طاعون نابود ہو جائے گی ۔ واللہ اعلم ۔ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ