مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 193 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 193

مکتوبات احمد ۱۹۳ جلد پنجم چھاؤنی میں ہے ۔ پس اس صورت میں مجھے کہاں رہنا مناسب ہوگا۔ ۲۰ فروری ۱۹۰۴ء مکتوب نمبر ۱۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ آپ مناسب ہے کہ ایک دن کے لئے ہو آویں ۔ دل تو نہیں چاہتا کہ آپ جاویں ۔ خیر ہو آویں ۔ مگر شہر میں ہر گز نہیں جانا چا۔ جانا چاہیے ۔ کرم داد کی شہادت میں ابھی شک ہے ۔ امرتسر ، لاہور سے شہادت آجائے تو بہتر ہے ۔ بسا اوقات بادل کا ٹکڑہ خیال کے غلبہ سے ہلال معلوم ہوتا ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ