مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 178

مکتوبات احمد ۱۷۸ جلد: مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ محبت نامہ آپ کا پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ اور مکروہات دین و دنیا سے بچائے۔ آمین ثم آمین ۔ فیصلہ عمر سے خوشی ہوئی ۔ الحمد للہ ۔ آپ کے اخلاص اور محبت سے نہایت دل خوش ہے۔ خدا تعالیٰ ربانی طاقت سے آپ کو بے نظیر استقامت بخشے۔ والسلام ۱۸ جولائی ۱۸۹۶ء بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل عزیزی محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک دفتر مکتوب نمبر ۶ خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ہد یہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى اگر خواجہ کمال الدین صاحب ملیں تو آپ تا کید فرماویں کہ طہرانی صاحب کے رڈ میں جو اشتہار بھیجا گیا ہے اس کو موافقین اور مخالفین میں خوب مشہور کر دیں ۔ لاہور میں خوب اس کی شہرت ہو جانی چاہئیے ۔ طہرانی صاحب کو بطور ہدیہ سرالخلافہ بھی دے دیں۔ والسلام مهر قادیان ۵ فروری ۱۸۹۷ء خاکسار مہر لاہور ۶ فروری ۱۸۹۷ء غلام احمد عفی عنہ بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل بخدمت محبتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کے پہنچے۔