مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 177
مکتوبات احمد ۱۷۷ مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد مولوی صاحب نے صحیح فرمایا ہے ۔ اس میں دونوں طب آگئی ہیں ۔ بیشک ۔ خدا مبارک کرے۔ ایک روپیہ پہنچا۔ والسلام مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمه السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا چندہ جو محض محبت اللہ سے آپ نے اپنے ذمہ مقرر کیا ہوا ہے ۔ مجھ کو پہنچ گیا۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاء - تردد پیش آمدہ کے رفع سے ضرور مجھے مطلع فرمادیں کہ جوڈا کٹر نے عمر کی نسبت جرح کیا تھا اُس کا تصفیہ ہو گیا ہے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام ۱۵ جولائی ۱۸۹۶ء خاکسار بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل غلام احمد علی اللہ عنہ بخدمت محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک