مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 179
مکتوبات احمد ۱۷۹ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود اگر حضور اجازت دیں تو میں بعض : نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام ام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بڑے انگریزی اخباروں میں مضمون دیا کروں کہ بڑے بڑے زباندانی میں ترقی ہو کر دینی خدمات میں ترقی کا موجب ہو اور نیز آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔ یکم جنوری ۱۸۹۸ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق لاہور مکتوب نمبرے محبی اخویم مفتی صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے۔ اس طرح پر انشاء اللہ زبان جلد صاف ہو جائے گی اور محاورات کا علم بخوبی ہو جائے گا۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مرشد نا و مهدینا نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ گذشتہ ہفتہ میں میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ ایک گرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میں ذرا ہٹ کر خادموں کی طرح پاس کھڑا ہوں۔ اتنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وبارک وسلم نے اپنے کپڑوں کی ایک بستنی کھولی اور اس میں سے آنحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام