مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 126
مکتوبات احمد ۱۲۶ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا خویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی مکتوب نمبر ۲۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ نامہ پہنچا۔ میری رائے رائے میں وہ مشک بہت عمدہ تھی اگر چند ہفتوں میں مجھے گنجائش ہوئی تو میں منگوالوں گا ۔ باعث کثرت اخراجات ابھی گنجائش نہیں مگر ضرورت کے وقت جس طرح بن پڑے منگوانی پڑتی ہے ۔ وہ مشک تھوڑی سی موجود ہے باقی سب خرچ ہو گئی ہے ۔ ہے۔ والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت وقت رات کا وقت ہے میں قیمت نہیں بھیج سکتا ۔ آپ مفصلہ ذیل کپڑے ساتھ لے ذ آئیں۔ آپ کے آنے پر قیمت دی جاوے گی۔ بہرحال اتوار کونے آ جائیں ۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ لے نوٹ :۔ یہ اس موقع پر حضور پر نور نے مجھ خاکسار کو کمال مہربانی سے یا دفرمایا تھا جبکہ صاحبزادی مبارکہ بیگم کے نکاح کی تقریب سعید ا گلے روز قرار پا چکی تھی اور بحمد اللہ کہ ہم چند خادمان لاہور جن کو حضور نے یاد فرمایا تھا موقع پر پہنچ کر اس مبارک تقریب میں شامل ہوئے ۔ (قریشی)