مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 127
مکتوبات احمد ۱۲۷ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۵ محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرے گھر کی طرف سے پیام ہے کہ جو علی ( چار روپے تیرہ آنے ) ہماری طرف نکلتے تھے وہ مولوی محمد علی صاحب کو دے دیئے ہیں اُن سے وصول کر لیں اور یہ تمام چیزیں اپنی ذمہ داری سے اور اپنی کوشش اور دیکھ بھال سے خرید کر کے بھیج دیں اور بادام روغن میری بیماری کے لئے خریدا جاوے گا ۔ نیا اور تازہ ہو اور عمدہ ہو یہ آپ کا خاص ذمہ ہے۔ والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ چونکہ خدا تعالیٰ نے حادثہ آنے والے کی کوئی تاریخ نہیں بتلائی ۔ اس لئے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں باعث آمد برسات قادیان میں آ گیا ہوں ۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ شہر میں آجائیں کہ برسات میں باہر تکلیف نہ ہو۔ اگر خدا تعالیٰ نے آئندہ کوئی خاص اطلاع دی تو میں اطلاع دوں گا۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۶ محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ مرزا غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ مہربانی فرما کر یہ تمام چیزیں اور کپڑے جو میرے گھر کا ہے بڑی احتیاط سے خرید دیں ۔ مکرر یہ کہ حماموں کی قیمت مع کرایہ وغیرہ مبلغ ( تیرہ روپے آٹھ آنے ) مولوی محمد علی صاحب کو دیئے گئے ہیں ۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ