مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 125 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 125

مکتوبات احمد ۱۲۵ جلد پنجم کی ( ۴ ) چار آ نہ کی وہ دوا خرید کر کے اور ایک شیشی میں بند کر کے بھیج دیں مگر تازہ ہو۔ اس کی علامت یہ ہے کہ بہت سفید اور : اور بہت چمکیلی ہوتی ہے اور ذرّے اور ذرے اُس کے ریت کے ذرّار طرح چمکتے ہیں اور سفید براق ہوتی ہے قریب دو تولہ کے بھیج دیں اور اس قدر کی قیمت زیادہ ہو ر تو زیادہ دے دیں اور اس کے ساتھ آٹھ جوڑہ جراب عمدہ مضبوط ولائتی ۔ جس کی فی جوڑہ آٹھ آ نہ قیمت ہو، مردانہ۔ بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو جلد تر بھیج دیں جو ایک طرف کثرت پیشاب کی تکلیف ہے اور ایک طرف پاؤں کو سردی کی بھی تکلیف ۔ اور اگر کوئی پشمی پوستین جونئی اور گرم ہوا اور کشادہ ہو جو کابل کی طرف سے آتی ہیں مل سکے تو اُس کی قیمت سے اطلاع دیں۔ تا اگر گنجائش ہو تو قیمت بھیج کر منگوالوں ۔ ضرور اس کا خیال رکھیں اور یہ دونوں چیزیں جلد تر بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں اور جوڑہ جراب خواہ سیاہ رنگ ہو یا کوئی اور رنگ ہو مضائقہ نہیں ۔ اس قدر پاؤں کو سر دی ہے کہ اُٹھنا مشکل ہے ۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ لے نوٹ :۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب یہ گنجائش کا فقرہ بعض مخلص دوستوں نے سُنا تو بے تحاشا ہر ایک نے خواہش کی کہ پوستین ہماری طرف سے خرید کر بھیج دیا جاوے۔ حضرت کو قیمت سے اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ۔ چنانچہ میں اور مستری محمد موسیٰ صاحب بائیسکل کے سوداگر ۔ انارکلی میں سوداگروں کے ہاں پوستین کی تلاش کو نکلے چنانچہ ایک دوکان پر ایک پوستین لعنه (۴۰ روپے ) کی پسند آئی۔ مستری صاحب نے خواہش کی کہ اس کی قیمت میں دوں گا۔ میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا ۔ آپ شامل ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ میں نے کہا زیادہ سے زیادہ آپ نصف قیمت عنه (۲۰ روپے) دے دیں ۔ باقی ہم دیں گے۔ غرض مستری صاحب نے اس قدر اصرار کیا کہ ہم مجبور ہو گئے اور وہ پوستین خرید کر مستری صاحب کی طرف سے حضرت کی خدمت میں بھیجی گئی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ (قریشی)