مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 124

مکتوبات احمد المولد جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۱ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اشیاء مفصلہ ذیل ہمراہ لیتے آویں اور اگر خدا نخواستہ ایسی مجبوری ہو تو کسی اور آنے والے کے ہاتھ بھیج دیں۔ وائی بیوٹر جو ایک رحم کے متعلق دوائی ہے پلومر کی دوکان سے (غرر ) ایک روپیہ آٹھ آنے ۔ مشک خالص عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو ایک تولہ ( ہے ) ستائیس روپے ۔ پان عمده بیگمی هر یک روپیہ اور ایک انگریزی وضع کا پاخانہ جو ایک چوکی ہوتی ہے اور اُس میں ایک برتن ہوتا ہے اس کی قیمت معلوم نہیں ۔ آپ ساتھ لاویں۔ قیمت یہاں سے دی جاوے گی ۔ مجھے دورانِ سر کی بہت شدت سے مرض ہو گئی ہے۔ پیروں پر بوجھ دے کر پاخانہ پھرنے سے مجھے سر کو چکر آتا ہے اس لئے ایسے پاخانہ کی ضرورت پڑی ۔ اگر شیخ صاحب کی دوکان میں ایسا پا خانہ ہو تو وہ دے دیں گے مگر ضرور لانا چاہئے اور من ( ۳۰ روپے ) کا منی آرڈر آپ کی خدمت : پ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے باقی سب خیریت ہے۔ والسلام مرز اغلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۲ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے قریباً دو ماہ سے کثرت پیشاب کی بہت شکایت ہے۔ تمام رات بار بار پیشاب آنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ پہلے میں نے سوڈا سیلی سلاس استعمال کیا تھا جو ایک سفید چمکتی ہوئی دوا ہوتی ہے اور پانی پینے سے کچھ شیریں معلوم ہوتی ہے اس سے فائدہ معلوم ہوا تھا ۔ آپ براہ مہربانی