مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 481 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 481

مکتوبات احمد ۴۸۱ مکتوب نمبر ۲ مکرمی اخویم مولوی عبد الکریم صاحب جلد چهارم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت قریباً دو بجے کے وقت وہ خط پہنچا جوا پہنچا جو ا خویم سید حامد شاہ صاحب نے آپ کے ا حالات علالت کے بارہ میں لکھا ہے ۔ : رہ میں لکھا ہے ۔ خط کے پڑھتے ہی کوفت غم سے وہ حالت ہوئی جو خدا تعالیٰ جانتا ہے ۔ اللہ تعالٰی اپنا خاص رحم فرمائے ۔ میں خاص توجہ سے دعا کروں گا ۔ اصل بات یہ ہے کہ میری تمام جماعت میں آپ دو ہی آدمی ہیں جنہوں نے میرے لئے اپنی زندگی دین کی راہ میں وقف کر دی ہے ۔ ایک آپ اور ایک مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ ابھی تک تیسرا آدمی پیدا نہیں ہوا ہے ۔ جس قدر قلق ہے اور جس قدر بے آرامی ہے بجز خدا تعالیٰ کے اور نہیں جانتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے اور رحم فرمائے اور آپ کی عمر دراز کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ جلد کامل صحت سے مجھے اطلاع بخشیں ۔ ۲۴ راکتوبر ۱۸۹۹ء ۔ الحکم نمبر ۳ جلد ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۵ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان