مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 482 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 482

مکتوبات احمد ۴۸۲ جلد چهارم چونکہ عام طور پر یہ مشہور تھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام کا قیام ۳ رستمبر تک لاہور میں ہے ۔ اس لئے حضرت حکیم نورالدین صاحب اور مولوی عبدالکریم صاحب کی رائے یہ تھی کہ اب سفر کے قیاس پر نماز قصر اور جمع کر کے ادا نہ کی جاوے بلکہ پوری نماز اپنے اپنے وقت پر ادا کی جاوے اور بعض دیگر اصحاب کا خیال تھا کہ جب تک ۱۵ دن کا قیام نہ ہو ۔ تب تک سفر ہی شمار ہو گا اور قصر نماز جمع کر کے ادا ہو گی ۔ آخر کار اس امر کے فیصلہ کے لئے حضرت امام الزمان کی طرف رجوع کیا گیا اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک رقعہ بدیں مضمون حضور کی خدمت والا میں تحریر کیا۔ آقائی صلوٰۃ اللہ علیک وسلامه امام بخاری کے اجتہاد کے موافق پہلے ہم قصر کرتے ہیں کہ جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاوے کہ تین روز سے زیادہ ہمارا قیام ہوگا ۔ اب لاہور میں قریب دس روز تک قیام ہے جناب کیا فرماتے ہیں ۔ مکتوب نمبر ۳ اس کا جواب جو حضرت اقدس کی طرف سے آیا وہ یہ ہے۔ خاکسار عبد الكريم در اصل قیام کا ارادہ کوئی مستقل نہیں ہے ۔ صرف ظنی ۔۔۔ ہے ۔ ہم بغیر کسی کام کے تفریح خاطر کے لئے آئے ہیں۔ شدت گرمی یا اور وجوہ کے باعث یا ارادہ بدلنے کے باعث ہم کوچ کرنے کو طیار ہیں ۔ آئندہ آپ کا اختیار ہے۔ ہمارا کوئی مستقل اور یقینی ارادہ نہیں ہے ۔ * بدر نمبر ۳۳ جلد ۳ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳ والسلام خاکسار میرزا غلام احمد