مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 460
مکتوبات احمد ٤٦٠ جلد چهارم چند روز کی صحت کے بعد میں پھر بیمار ہو گیا ۔ زکام بخار خفیف کھانسی خشک اب پھر زور پر ہے۔ سوائے دعا کے کوئی علاج نہیں ۔ سیدی ! اس سے قبل مجھے کوئی فکر نہیں تھا۔ کیونکہ حضور کے قدموں میں آچکا تھا اور سب سے مجھے قطع تعلق کر لیا تھا ۔ مگر اب شادی کرنے سے دو فکر ہو گئے ۔ ایک تو قرض دوسرا بیوی ۔ قرض کی بے باقی کی کوئی صورت ظاہراً سوائے زندگی کے کوئی نہیں دیکھتا۔ اگر چہ میں ہجرت کے وقت سے ہی خدمات مفوضہ سے بڑھ کر خدا کے فضل سے ہی کام کرتا رہا ہوں ۔ ابھی میرے دل میں رہا ۔ بہت امیدیں ہیں اور کچھ اور خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ اللہ کرے میں حضور کی مزید کامیابی دیکھ سکوں ۔ میری صحت کے لئے دعا فرما دیں ۔ مجھے سخت گھبراہٹ ہے ۔ متواتر دعا فرماویں۔ عبد الرحیم (نیر) مکتوب نمبر ۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ میں بہت دعا کروں گا۔ کبھی کبھی صحت تک یاد دلاتے رہیں ۔ کل سے میں بھی در دجگر سے بیمار ہوں ۔ الحکم نمبر ۱۵ تا ۱۸ جلد ۴۲ مورخه ۲۸ رمئی و ۷ / جون ۱۹۳۹ ء صفحه ۲۰ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ