مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 459

مکتوبات احمد سیدی و مولا کی ادام الله فيضكم ۴۵۹ جلد چهارم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ افسوس کہ میری طبیعت اچھی ہو کر پھر بگڑ جاتی ہے ۔ کل کسی قدر بخار پھر ہو گیا اور کل تمام دن زور سے کھانسی آتی رہی۔ رات ایک دفعہ کھانسی آئی اور پسینہ آیا۔ صبح سے اب دس بجے تک بڑے زور سے تین دفعہ آچکی ہے ۔ آنکھوں سے پانی نکل پڑتا ہے۔ سخت تکلیف ہوتی ہے۔ میرے لئے دعا فرماویں اور کوئی دوا بھی عنایت کریں ۔ شاید اللہ اس سے ہی شفا بخشے ۔ افسوس میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ میری خواہش تھی کہ حضور کی مزید کامیابی دیکھوں ۔ خدا معلوم اب میسر آئے گی یا نہیں۔ خیر میں دُعا سے نا امید نہیں ۔ میرے لئے زور سے دعا فرماویں۔ عاجز دعا کا سخت محتاج عبد الرحیم نیر بڑی شرم کے ساتھ چار آنے اس خط میں رکھتا ہوں اور امید ہے کہ آج اس غریب نادار بیمار کے لئے خاص توجہ سے دعا کی جائے گی ۔ مکتوب نمبر ا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ میں زور سے دعا کروں گا اور کوئی دوا بھی تجویز کروں گا ۔ دوسرے تیسرے دن یاد دلاتے رہیں ۔ الحکم نمبر ۱۵ تا ۱۸ جلد ۴۲ مورخه ۲۸ رمئی و ۷ جون ۱۹۳۹ء صفحه ۲۰ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ