مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 240

مکتوبات احمد ۲۴۰ مکتوب نمبر ۹۹ نَحْمَدُهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمه جلد چهارم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل کے خط نے جو آگرہ سے آیا تھا ہمیں بڑے قلق اور کرب میں ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ دیا کو جلد تندرست کرے ۔ آمین ۔ نہایت بیقراری ہے اور جناب الہی میں دُعا کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جلد صحت بخشے ۔ رعایت ظاہری ضروری ہے غذا اور ہر یک امر میں پر ہیز واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے ۔ بواپسی ڈاک اپنی خیر و عافیت سےا خیر و عافیت سے اطلاع بخشیں ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو۔ ۱۲ / دسمبر ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۰۰ * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط پہنچ کر بہت تردد ہوا ۔ اللہ تعالیٰ بہت جلد شفا بخشے ۔ اس حالت میں جہاں تک جلد ممکن ہو رخصت لے لینی چاہئے ۔ امید کہ اِنْ شَاءَ الله تبدیلی ہوا اور باقاعدہ علاج سے جلد شفا ہو جائیگی اور میں اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ دعا کرتا رہوں گا ۔ اب ہر روز آپ کے آنے کی انتظار رہے گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ