مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 241

مکتوبات احمد ۲۴۱ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱ ۱۰ محتی عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ * نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا - باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ ابھی کوئی رسالہ چھپ کر شائع نہیں ہوا ۔ امید کہ دس روز تک إِنْ شَاءَ اللهُ شائع ہو جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام مرزا غلام احمد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۰۲ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا الحمد للہ ۔ اب میرے گھر میں آرام ہے۔ معالجے والے جو کہتے ہیں وہ آپ کی دوا ہے۔ ایک تدبیر کے ساتھ استعمال کرتے رہے۔ اس سے بہت فائدہ ہوا تھا۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ میں بوجہ اس کے کہ ایک عربی کتاب عرب کے لوگوں کے لئے لکھ رہا ہوں تا کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔ بدست مرزا خدا بخش صاحب عرب میں بھیجی جائے ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ ۲۳ جنوری ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان