مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 239
مکتوبات احمد ۲۳۹ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹۷ محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه * نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پنج در رو پیہ نقد اور نیز دوا مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - باقی سب خیریت ہے ۔ ۱۹ جون ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹۸ محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ رشیدالدین * نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اقبال علی کا خط ہے ۔ معلوم ہوا کہ آپ کو سخت درد زانو ہے۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔ بظاہر تو یہ درد بہت بھاری بیماری نہیں ہے لیکن اگر تکلیف حد سے بڑھ گئی ہے اور قابل برداشت نہیں ہے تو کچھ رخصت جو مناسب ہو ئے لے کر تبدیل آب و ہوا کر لینا چاہئے ۔ خط ۔ خط سے بیماری کا کچھ مفصل حال معلوم نہیں ہوا ۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ( آمین ) ۲۵ جولائی ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ