مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 235 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 235

مکتوبات احمد ۲۳۵ جلد چهارم مکتوب نمبر ۹۱ بِسْمِ اللَّهِ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ گھر میں یہ بات منظور کر لی ہے کہ چند ماہ توقف کی جائے لیکن چونکہ بعض وجوہ کے سبب سے اکتوبر کے مہینہ سے زیادہ توقف کرنا مصلحت نہیں ہے اس لئے اس کارِ خیر کے لئے یکم اکتوبر سے ۷ راکتو بر تک جو تاریخ آپ پسند کریں ۔ تجویز کی گئی ۔ اڈل ضروری وجہ یہ ہے کہ یہ شادی بحاضری سید محمد اسماعیل ماموں محمود احمد کے ہونی چاہئے اور اب وہ تعطیلوں کی تقریب سے ۱۴ / اکتوبر تک قادیان میں ہیں اور پھر لاہور چلے جائیں گے ۔ (۲) یہ بھی اندیشہ ہے کہ پھر طاعون شروع نہ ہو جائے کیونکہ اکتوبر سے اندیشہ ہے ۔ اندیشہ ہے۔ (۳) تیسرے یہ کہ گھر میں ایام حمل معلوم ہوتے ہیں ۔ اب غالباً تیسرا مہینہ ہے اور ان کی عادت ہے کہ چھٹے ماہ سے کچھ تکلیف اور سستی پھر گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔ اس لئے وہ مہینے اس کام کے لئے بالکل موزوں نہیں ہیں ۔ میری دانست میں کسی قدر سامان مہیا کرنے کے لئے یہ ڈھائی ماہ کافی ہیں ۔ دوسرے یہ دریافت طلب امر ہے کہ آپ کا کیا ارادہ ہے کیا شادی لاہور میں ہونی چاہئے یا رُڑ کی میں آپ برادری وغیرہ کا ہریک پہلو سوچ کر اس کا جواب دیں۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ ۱۹ جولائی ۱۹۰۲ء الراقم مرزا غلام احمد عفی عنہ