مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 204

مکتوبات احمد ۲۰۴ جلد چهارم مکتوب نمبر ۴۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ صدر روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ ضمیمہ انجام آتھم چھپ رہا ہے ۔ بعد چھپ جانے کے آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے گا ۔ ابھی مضمون جلسہ مذاہب نہیں چھپا۔ جب چھپے گا روا نہ کروں گا ۔ مولوی غلام دستگیر نے مجھ کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے۔ غالباً عنقریب مجھے لاہور جانا پڑے گا۔ باقی خیریت ہے۔ ۶ جنوری ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبی عزیزی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پانچ روپے مرسلہ آل محب مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - باقي بفضله تعالى ہر طرح سے خیریت ہے ۔ ے امتی ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد از قادیان